
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے 15 مارچ سے پہلے پہلے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق تمام معاملات طے پاجائیں۔
سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس حوالےسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آئندہ اجلاس میں چیزیں زیر غور آئیں گی، پیپلزپارٹی بھی اپوزیشن کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اسے بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو فائدہ ہے جیسے یہ حکومت کررہے ہیں ہمیں تو یہ سوٹ کرتا ہے ہم تو چاہیں گے کہ یہ پانچ کے بجائے ساڑھے پانچ سال حکومت کریں ، ہم یہ بھی چاہتے تھے کہ انہیں لانے والوں کی آنکھیں بھی ایک بار کھل جائیں اور وہ دیکھ لیں کہ ان جیسی کٹھ پتلی حکومت کیسے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتی ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ جتنے دن اقتدار میں ہیں ان کی عزت بڑھ رہی ہے ، میں انہیں بتادوں کہ نہ ان کی عزت بچ رہی ہے اور نہ ہی پاکستان کی عزت بڑھ رہی ہے، ان کا آئندہ ایک سال گزشتہ چار سالوں سے بھاری ہوگا، ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1481666631600414723
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے گلی گلی محلے میں پنجاب پولیس پر اتنی بات چیت نہیں ہورہی جتنی اسٹیبلشمنٹ سے متعلق ہورہی ہے، اداروں نے اگر اپنی عزت کی حفاظت کرنی ہے تو اداروں کو آئینی دائرے میں آنا ہوگا، یہ فون کالز کرتے رہی گے تو عزت میں کمی ہی واقع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اداروں کی عزت برقرار رہنی چاہیے ان کا احترام برقرار رہنا چاہیے، ادارے خود اس حکومت کی وجہ سے متنازعہ ہوتے جارہے ہیں کیونکہ جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگااسے جواب دینا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1481666197112475652
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/talal-1i11h1.jpg