
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے مارچ کی جو بات ہورہی ہے وہ دور کی بات ہے، تبدیلی اس سے پہلے بھی آسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنمانجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام"لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کررہے تھے ، اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ہم امید لگا کر بیٹھے ہوتے تو ان ساڑھے تین سالوں میں بہت باریہ موقع ہمارے پاس تھا، جب نواز شریف پاکستان میں تھے تب بھی یہ آپشن موجود تھا جب وہ باہر چلے گئے تب بھی، مگر بات یہ ہے کہ اگر ہم اس موقع سے فائدہ اٹھالیں تو ہمارا ووٹ کہاں جائے گا۔
خواجہ آصف نےدعویٰ کیا کہ حکمران جماعت کے اہم وزیر ہیں جو اکثر ٹی وی پروگراموں میں اپنی جماعت کو ڈیفنڈ کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اس وزیر نے لندن رابطہ کرکے کہا کہ میرے پاس 11،12 اراکین اسمبلی بھی ہیں، ایسی حکومت جن کے اپنے لوگ دوسری پارٹی سے رابطے کررہے ہیں وہ کتنی دیر ٹک سکے گی۔
پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے کہا جن کی آپ بات کررہے ہیں وہ اس وقت بھی تحریک انصاف کے وزیر ہیں اور انہوں نے لندن میں شہباز شریف کے صاحبزادے سے رابطہ کیا تھا، لیکن یہ گروپ ہو یا کوئی اور تب تک آپ کی طرف نہیں آئے گا جب تک انہیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی گرین سگنل موصول نہیں ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات سے قبل ان کو پارٹی ٹکٹس کی ضمانتیں مل جائیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13khasiftabdeeli.jpg