
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام "ہر لمحہ پُرجوش" میں بات کرتے ہوئے عورت مارچ کو شرمناک قرار دیا، میزبان وسیم بادامی نے ان سے پوچھا کہ وہ ماروی سرمد سے متعلق کیا خیال رکھتی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں۔
وینا ملک نے کہا کہ ماروی سرمد کو چاہیے تھا کہ وہ زندگی میں کسی اور چیز کو استعمال کر لیتیں مگر انہوں نے عورت مارچ کو ہی کیوں استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ایک این جی او بنانا چاہتی ہیں جو کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرے۔ کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ خواتین کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر انصاف کیلئے آواز اٹھائی جانی چاہیے۔
مریم نواز و دیگر ن لیگی قیادت سے متعلق کیے جانے والے ٹوئٹس پر ان کا کہنا تھا کہ نانی پر تنقید کے ٹوئٹس وہ خود ہی کرتی ہیں مگر ان الفاظ کا چناؤ ضروری نہیں کہ وہ خود کریں کیونکہ ان کی اردو اتنی اچھی نہیں ہے۔ اس لیے وہ پبلک ری ایکشن دیکھتی ہیں لوگ جس متعلق بات کر رہے ہوں اور جس طرح کر رہے ہوں وہ اس بات کو لکھ دیتی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے متعلق انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے اور مزاحیہ شخص ہیں انہیں فلموں میں کام کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے میرے ساتھ بھی ایک فلم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر میرا خیال ہےکہ وہ پھر مصروف ہو گئے تھے اس لیے ابھی یہ ہو نہیں سکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/veena.jpg