مائنس کئے جانیوالے عمران خان کو گلگت بلتستان کی عوام نے پلس کردیا

ik1h1h1i1h1.jpg

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1 کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں میدان مارلیا۔

تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

صحافی سید ثمر عباس نے تبصرہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے سیاست سے مائنس کئے جانے والے عمران خان کو پلس کر دیا، جی بی ایل اے 13 خالد خورشید کی خالی کی گئی نشست پر تحریک انصاف کے خورشید خان کامیاب۔ زبردستی پلس ہونے والی ن لیگ کا دوسرا جبکہ پیپلز پارٹی کا تیسرا نمبر۔
https://twitter.com/x/status/1700554657717014698
اطہر کاظمی نے تبصرہ کیا کہ اگر تحریک انصاف اسی طرح جیتتی رہی جیسے آج گلگت بلتستان میں الیکشن جیت گئی ہے تو ایک بات پکی ہے تو الیکشن فروری میں بھی نہیں ہوں گے
https://twitter.com/x/status/1700564009190129762
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے گلگت بلتستان حکومت چھین کر، کپتان کے جانباز خالد خورشید کو زبردستی نااہل کروا کے، سب کچھ کنٹرول کرکے بھی عوام کی رائے کنٹرول نہیں کرسکے۔ استور کے عوام نے بھی آج فیصلہ دے دیا ہے کہ جو مرضی کرلیں، انکے دِلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکل سکتی۔ جہاں بھی الیکشن ہو، پاکستان کے عوام یہ محبت بیلٹ باکس میں ڈال کر کپتان کو تحفے میں پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کو مبارک ہو !
https://twitter.com/x/status/1700558759477592379
اسداللہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کے لیے اس میں سبق موجود ہےوفاق اور گلگت بلتستان میں مکمل کنٹرول اور حکومت کے باوجود پی ٹی آئی جیت گئی
https://twitter.com/x/status/1700590419845820639
شاکر محمود اعوان نے کہا کہ گلکت بلتستان مائنس کرنے والے کو عوام نے پلس کردیا۔۔
https://twitter.com/x/status/1700557900312097257
ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ آج خالد خورشید کے والد خورشید خان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اپنے بیٹے کی ہی سیٹ دوبارہ جیت کر ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو مٹھائی بھجوا دیں۔ ان کی عمران خان کو زیر کرنے کی ہر کوشش ہار گئی
https://twitter.com/x/status/1700571647525183567
عمرانعام کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف نے 13 جماعتوں اور ان کے آقاؤں کو سبق سکھا دیا، راج کرے گی خلق خدا کر لو جتنا ظلم کرنا ہے
https://twitter.com/x/status/1700564680589107349
جمال احمد کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام سیاست سے مائنس کئے جانے والے عمران خان کو پلس کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ جی بی ایل اے 13 کی نشست پر تحریک انصاف کے خورشید خان کامیاب۔
https://twitter.com/x/status/1700557149208785265
مغیث علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان استور ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی پہلے نمبر پر، دوسرے پر پیپلزپارٹی، تیسرے پر ن لیگ، رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری، ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے، بہت سے ووٹ جو مسترد ہوئے ہیں اس پر "لو یو قیدی نمبر 804" لکھا ہوا ہے۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1700504928521703843
عمران بھٹی نے لکھا کہ استور میں یہ حال تو اندازہ لگائیں پورے ملک میں کیا نتائج آئیں گے۔۔بس عمران خان اور تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے
https://twitter.com/x/status/1700555744976773616
 
Last edited:

Back
Top