
تحریک انصاف کی سابق ایم این اے ملیکہ بخاری ن لیگی کارکنوں کے نشانے پر۔۔ ملیکہ بخاری کی جعلی قابل اعتراض ویڈیو شئیر کرتے رہے
تفصیلات کے مطابق ملیکہ بخاری جو تحریک انصاف کی اہم رہنما اور سابق ایم اے ہیں آج کل سوشل میڈیا پر ن لیگی کارکنوں کے نشانے پر ہیں، لیگی سپورٹر ملیکہ بخاری سے منسوب ایک جعلی قابل اعتراض ویڈیوشئیر کرتے رہے جو ملیکہ بخاری کی نہیں بلکہ ایک بھارتی ماڈل کی تھی۔
یہ ویڈیو بھارتی ماڈل سونوگپتا کی تھی جسے ن لیگی سپورٹرز ملیکہ بخاری کی ویڈیو کہہ کر شئیر کرتے رہے۔ ویڈیوشئیر کرنیوالے سپورٹرز کے پروفائل اور ڈی پی پر مریم نواز اور نوازشریف کی تصاویر موجود تھیں اوربعض ایسے اکاؤنٹ بھی ہیں جنہیں مریم نواز یا لیگی رہنما فالو یا انکے ٹویٹس ری ٹویٹس کرتے رہے۔
اس پر تحریک انصاف آفیشل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، اور ایک بھارتی ماڈل کی تصویر اور ویڈیو کو ملیکہ بخاری سے منسوب کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ہندوستانی ماڈل ہے جسے پی ڈی ایم اور اس کے لفافوں کی طرف سے کردار کشی کی مہم میں بے شرمی سے ملیکہ بخاری بناکر پیش کیا
https://twitter.com/x/status/1649903365818576897
دیگر پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی ن لیگ کے اکاؤنٹس سے اس پروپیگنڈا کی بھرپور مذمت کی
https://twitter.com/x/status/1649897873398431746 https://twitter.com/x/status/1649886379021594624 https://twitter.com/x/status/1649897110462930951 https://twitter.com/x/status/1649896334625734661 https://twitter.com/x/status/1649912604662325250 https://twitter.com/x/status/1649915382063300609
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/malika-bukhaishs.jpg