
لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں کوریج کیلئے آنے والی ایک خاتون صحافی سے ورکرز کی بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ورکرز گالیاں بھی دیتے ہوئے سنائی دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز لاہور کےعلاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، تاہم اس جلسے میں کوریج کیلئے آنے والےصحافیوں اور یوٹیوبرز کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، ایک خاتون صحافی کو بھی لیگی کارکنان نے زدوکوب کیا اور ان سے بدتمیزی کرتے رہے۔
واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان خاتون صحافی سے الجھتے رہے اور بدزبانی کرتے رہے، خاتون کی جانب سے سخت زبان میں روکنے پر کارکنان گالیاں دینے لگے اور خاتون صحافی کو ہراساں کرتے رہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ن لیگی کارکنان کی اس حرکت پر شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی سیاسی تربیت پر سوال اٹھادیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1711349449593860511
سینئر صحافی اور مشہور اینکر پرسن اقرار الحسن نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل برداشت اور قابل مذمت واقعہ قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1711367172126322772
صحافی مغیث علی نے کہا کہ ن لیگی جلسوں میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1711367337415496063
صحافی سلمان درانی نے اس واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ن لیگی حامی ہو اور تمیز سے عاری نا ہو یہ کیسے ہوسکتا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1711367941323665914
گزشتہ روز لیگی کارکنان کی ہراسانی کا نشانہ بننے والےعمر دراز گوندل نے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا سو ہوا، کم از کم خاتون کا ہی احترام کرلیتے ، یہ ہے لیگی کارکنان کی وہ تربیت جس پر مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ ہماری تربیت نواز شریف نے کی ہے، یہ بہت ہی قابل مذمت رویہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711366544452673901
صحافی مقدس فاروق اعوان نے مریم نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح قابل قبول رویہ نہیں ہے، ا س معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1711362776990363735
سید ذیشان عزیز نے کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں خاتوں صحافی سے بدتمیزی اس بات کی گواہی دے رہی ہے جلسہ میں کسی بھی خاتون کا جانا خطرہ سے خالی نہیں ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1711361291225362465
علی شہباز نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کوئی اچھی اور سلجھی ہوئی فیملی ان کے جلسے میں نہیں جاتی اور پھر یہی لوگ پی ٹی آئی کی خواتین کے کردار پرسوال اٹھاتے ہیں، یہ جاہل لوگ ہیں ان کے درمیان جانا اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711352981642187030
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3maryamjaldskhattonsafi.png
Last edited: