لیٹیسٹ لٹیکنالوجی گیجٹس

shafi3859

Minister (2k+ posts)
[h=1]اریگیشن کیڈی[/h]
618_88795982.jpg

گھریلو باغبانی کی دووجوہ ہیں ۔ایک شوق اور دوسری مہنگی سبزیاں خریدنے سے نجات لیکن یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ وقت پر پانی دینا اس کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اریگیشن کیڈی نے گھریلو کسانوں کے لیے آسانی فراہم کردی ہے آپ اپنے موبائل فون کی مددسے اریگیشن کیڈی کو دنیا کے کسی بھی کونے میں جاکر آپریٹ کرسکتے ہیں۔ اریگیشن کیڈی ہر کھیت کو اس کی ضرورت کے مطابق پانی دیتی ہے۔

[h=1] فلپس ہیو
[/h]
617_84716327.jpg
گھروں میں کبھی تیز اور کبھی مدھم روشنی کی ضرورت پڑتی ہے لیکن ٹیوب لائٹس اور بلبوں میں ایسا کرنے کی سہولت نہیں ہوتی۔ بیڈ پر بیٹھے بیٹھے اس چھوٹے سے پرزے سے آپ روشنی کی شدت کو اپنی ضرورت کے مطابق کم یازیادہ کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اس میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ آپ کسی فیملی فنگشن میں گھر کی روشنی کو DJسے ہم آہنگ کرسکتے ہیں۔

[h=1]نیسٹ
[/h]
616_54614905.jpg
یہ ایک حیران کن ڈیوائس ہے۔ گرمیوں میں کبھی آپ اپنے پنکھے یا اے سی کو تیز کرتے ہیں تو کبھی سلولیکن نیسٹ آپ کو اس تکلیف سے بچاتا ہے۔ نیسٹ آپ کے کمرے کا درجہ حرارت آپ کے افعال اور موجودگی کے مطابق سیٹ کرتا ہے۔ یہ چھوٹا سا پرزہ آپ کے بجلی کے بل میں بہت کمی دلائے گا۔ تھرموسٹیٹ کمرے کی ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے میں نیسٹ ایک شاندار ایجاد ہے ۔نیسٹ کو انٹرنیٹ کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

[h=1]لاکیٹران
[/h]
615_85457157.jpg
آپ دن میں کتنی مرتبہ گھر چھوڑتے ہیں۔ کبھی دفتر جانے کے لیے تو کبھی سودا سلف لانے کے لیے، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ چھٹی کے روز آپ آرام فرمارہے ہیں اور ڈور بیل بجے اور آپ کا دل اٹھ کر دروازہ کھولنے کو نہ چاہے تو کیا کریں گے۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین ایسے چھوٹے چھوٹے مسائل پر غور کرتے ہیں۔ اس مشکل کا حل لاکیٹران ہے۔ لاکیٹران ایک ایسی ڈیوائس ہے جو آپ کے سمارٹ فون سے منسلک ہوکر آپ کے لیے چوکیدار کا کام کرے گی۔ دفتر یا مارکیٹ میں اگر آپ کو یاد آتا ہے کہ آپ دروازہ لاک کرنا بھول گئے ہیں تو لاکیٹران کو اپنے موبائل فون سے آپریٹ کریں اور دروازہ ازخود بند ہونے یا کھلنے کی سہولت سے استفادہ کریں۔









 

Back
Top