
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی اب قبل از وقت ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں۔ جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری چھ مختلف لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر مشتمل تھی۔ اس فہرست مین شامل باقی چار لیفٹیننٹ جنرل بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہی تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faiz-hameed-rt-army.jpg