لیسکو نے اووربلنگ کر کے شہریوں کی جیب سے کتنے ارب نکالے؟حیران کن انکشاف

2leconny kitnyarbanikalaliye.png

لاہور میں ایک سال کے دوران شہریوں سے اووبلنگ کے ذریعے وصول کی گئی اضافی رقوم سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی آڈٹ رپورٹ میں ایک سال کے دوران اوور بلنگ کی مد میں شہریوں سے اضافی اربوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 2023 سے 2024 کی آڈٹ رپورٹ میں لیسکو میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران شہریوں سے صرف اوور بلنگ کی وجہ سے 1 ارب 95 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں، لیسکو کے ایسٹرن سرکل میں غلط ریڈنگ کی وجہ سے 13 ارب سے زائد کی ریفنڈنگ کی گئی، ڈیفالٹ بجلی صارفین سےکی جانے والی ریکوری 4 ارب سے کم رہی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں سے نیلم جہلم سرچارجز کی مد میں 34 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی وصولیاں بھی کی گئیں، سرکاری محکموں کو لیٹ پیمنٹ کی مد خلاف ضابطہ 66 کروڑ کی چھوٹ دی گئی جبکہ مختلف تعمیراتی منصوبوں میں 68 کروڑ کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی اور لائن لاسز کی مد میں 8 ارب سے زائد کے نقصان کا بھی انکشاف کیا گیا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/2leconny kitnyarbanikalaliye.png

Back
Top