
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پر شوہر کے خلاف تنقید پر دلبرداشتہ ہوگئی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جو کچھ کہا جارہا ہے وہ سن کر بہت افسوس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک محرک کی عدم موجودگی کے باعث نمٹادی گئی ہے، دوران اجلاس پینل آف چیئرمین نے با ر بار محرک سمیع اللہ خان کا نام پکارا مگر وہ اسمبلی میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے قرار داد نمٹا دی گئی۔
سوشل میڈیا پر سمیع اللہ خان کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں غدار کہا گیا ، صارفین نے کہا کہ سمیع اللہ خان عظمیٰ بخاری کے شوہر ہیں جو پارٹی کی طرف اپنی اہلیہ کو نظر انداز کیے جانے پر ناراض تھے۔

سوشل میڈیا تنقید کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد ایسی باتیں سننا ہی باقی رہ گیا تھا، ہمیں پارٹی کی طرف سے جب جب ایوان میں جانے کا کہا گیا ہم گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایوان میں جو کچھ ہوا اس سے متعلق میں نے بھی پارٹی سے سوال پوچھا ہے، جو یہ فیصلہ کررہے تھے سوال ان سے ہونا چاہیے،لگتا ہے ہم نے ساڑھے نو سال ضائع کردیئے ہیں ،آج ہمارا دل ٹوٹ گیا ہے، پرویز الہیٰ کے چار سال بھی انہی2 غداروں نے بھگتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1528328730762006528
عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر پر تنقید کے حوالے سے پارٹی رہنما عطاللہ تارڑ نے ایک بیان جاری کیااور وضاحت کی کہ سمیع اللہ خان اور عظمی بخاری کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ دونوں مشکل دور کے صف اول کے ساتھیوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں اور الزام تراشیوں سے پرہیز کیا جائے۔ آج جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار صرف اور صرف پرویز الٰہی ہیں جنہوں نے کارروائی کو بل ڈوز کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/agu1u1ww.jpg