لکی علی کا پلی بارگین میں جمع کروائی گئی رقم منافع سمیت واپس کرنیکا مطالبہ

nab-lucky11.jpg

نیب راولپنڈی کو تاریخ میں سب سے بڑی پلی بارگین کے معاملے پر منافع سمیت رقم واپس دینے کا مطالبے کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی ہاؤسنگ فراڈ کیس میں کی جانے والی سب سے بڑی ریکوری ایک بڑےتنازعہ کا شکار ہوگئی ہے، فلمسٹار میاں وسیم عرف لکی علی نے نیب سے پلی بارگین میں جمع کروائی گئی رقم منافع سمیت واپس دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے لکی علی کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرے ذمہ نیب کے کل50 کروڑ روپے کے واجبات تھے، مگر نیب نے بلیک میلنگ اور ناجائز دباؤ سے مجھ سے 1 ارب 95 کروڑ روپے وصول کیے، جس میں سے45 کروڑ روپےمتاثرین کو دیئے گئے جبکہ 1 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم نیب کے پاس موجود ہے، نیب کے پاس اس رقم کو اپنے پاس رکھنےکا کوئی جواز نہیں ہے۔

لکی علی نے کہا کہ تفتیشی افسر نے میرے خلاف تحقیقات کے دوران 8ہزار 517 متاثرین کی من گھڑت فہرست مرتب کرکےواجبات کا تعین کیا،لکی علی نے ڈی جی نیب راولپنڈی اور چیئرمین نیب کو منافع سمیت رقم کی واپسی کیلئے درخواست دیتے ہوئے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

نیب نے لکی علی کے الزامات اور مطالبات پر ردعمل دیتے ہوئے رقم واپس کرنے سے انکار کرتےہوئے بیان جاری کیا ہے کہ رقوم متاثرین کو دی جاچکی ہیں۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
نیب کے معاملات اور ادارے پر دوسرے متعدد اداروں کی طرح ستارے والے قابض ہیں ، لکی صاحب کورٹ جانے کا چنداں فائدہ نہیں کسی ستارے والے کو دے دلا کر معاملہ طے کروا لو ، نواز، مریم اور زرداری سے ہی سیکھو کہ رشوت درست جگہ دی جائے تو کیا کیا فائدے ملتے ہیں ، نیب اور عدالت کیا ، تمام پاکستانی عوام کو قدموں میں لا گرائیں گے
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Zahirr hee agar ishaq daar aur baqee saab ko maal wapis mil sekta hee tu iss mulk ke saree chorr abb yahee mutalba karengee....
 

Back
Top