لوگ ہمیں پسند کیوں نہیں کرتے؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
لوگ ہمیں پسند کیوں نہیں کرتے؟


150505023523_nepal_india_help_640x360_epa_nocredit.jpg


نیپال کے بیشتر فوجی زلزلے سے متاثرین افراد کو امداد فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیںایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب آپ کسی کی مدد کریں اور ساتھ ہی اس کی ناک زمین پر رگڑیں تو مدد لینے والے کو پسند نہیں آتا؟ یہ بات اپنی سمجھ سے تو باہر ہے۔

لوگوں کو عام طور پر یہ بات مشکل سے ہی سمجھ میں آتی ہے۔ صدر براک اوباما کے دوسرے الیکشن سے ذرا پہلے ٹی وی پر ایک مباحثے کے دوران ایک سابق امریکی اہلکار نے سٹوڈیو میں موجود لوگوں کے سامنے یہ معصوم سوال اٹھایا تھا کہ ہم (یعنی امریکہ) دنیا کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرتے ہیں، تو پھر بہت سے لوگ ہمیں پسند کیوں نہیں کرتے؟

کسی نے بہت مہذب انداز میں جواب دیا تھا کہ مسئلہ پرسپشن کا ہے، بہت سے لوگوں کو غلط یا صحیح، یہ لگتا ہے کہ آپ امداد تو دیتے ہیں لیکن ساتھ میں زمین پر ناک بھی رگڑواتے ہیں۔
150302112748_indian_media_624x351_getty.jpg


بھارتی میڈیا پر اس سے قبل بھی سوال اٹھتے رہے ہیںلیکن اگر ایکسرسائز بھی ہو جائے اور مدد بھی مل جائے تو اس میں برائی کیا ہے؟ اگر یہ پیکج ڈیل ہے تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔
نیپال میں بڑے پیمانے پر زلزلے سے تباہی ہوئی، ہزاروں زندگیاں تباہ ہوگئیں، سب سے پہلے مدد کے لیے ہندوستان نے ہاتھ آگے بڑھایا، ہاتھ میں امدادی سامان بھی تھا اور ساتھ میں مائک اور کچھ کیمرے بھی!
کچھ صحافیوں نے نیپال کی تکلیف دنیا تک پہنچائی، کچھ نے نیپالیوں کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ بھائی آپ کی مدد کا بہت شکریہ، بس اب گھر جائیے!
150503084759_gohomeindianmedia.jpg


سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اس طرح کے مباحثے نظر آئےنیپالی ٹوئٹر پر یہ کہتے رہے کہ زلزلے کی کہانیاں کچھ اس اندازمیں پیش کی جارہی ہیں جیسے ٹی وی پر کوئی سیریئل چل رہا ہو، کسی کے غم کا احترام نہیں، کسی کی تکلیف کی فکر نہیں۔ سابق وفاقی وزیر ششی تھرور نے کہا کہ ہمارا میڈیا ہندوستان کے لیے شرمندگی کا سبب بن رہا ہے۔۔۔میڈیا کے لیے اپنی ذمہ داری سمجھنے کا وقت آگیا ہے۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر کہا کہ زلزلے کے باوجود نیپالی ہمارے صحافیوں کو چھ دن نہیں جھیل سکے، معلوم نہیں کہ ہم انہیں کیسے برداشت کرتے ہیں!
150504175947_nepal_releif_effort_624x351_getty.jpg


بھارت نے نیپال زلزلے سے متاثرین کے لیے امداد میں پہل کیلیکن بے چارے میڈیا والے جائیں تو جائیں کہا؟ وہ واپس گھر آ بھی جائیں تو کیا ہے، یہاں بھی استقبال تقریباً اسی انداز کا ہوگا۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ہندوستانی میڈیا کا ایک بڑا حصہ بکا ہوا ہے اور ان کی پارٹی کو ختم کرنے کی مہم میں لگا ہوا ہے۔۔۔انھیں عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے!

یہ سنگین الزام تو ہے ہی، میڈیا کی قابلیت پر تبصرہ بھی ہے۔ جس پارٹی کو تباہ کرنے کے لیے میڈیا نے مبینہ طور پر پیسے لیے اس نے دہلی کے الیکشن میں 70 میں سے 67 سیٹیں حاصل کیں!

اب تو کیجریوال خود یہ دعا کر رہے ہوں گے کہ پنجاب اور بہار کے اسمبلی انتخابات میں بھی میڈیا کے دو چار خریدار مل جائیں!
Source


 
Last edited by a moderator:

Nadeem57

MPA (400+ posts)
جنت اور جہنم

سوال نمبر ۰۴۵
جنت اور جہنم

اپنے گناہوں کی وجہ سے اگر شوہر جہنم میں چلا گیا تو پاکباز بیوی کا جنت میں رکھوالا کون ہوگا ؟

 

Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
مدد نہیں کرتے اپنی مدد کرنے کا معاوضہ دیتے ہیں یا آنے والے وقتوں میں کوئی کام لینا ہوتا ہے تو پیشگی ادائیگی ہوتی ہے وہ...
 

Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
آج ویزا کھولو اور کل تک سارے پاکستانی آپ کے ملک میں ہونگے لیکن ہم پھر بھی آپکو گالی دینگے کیونکہ ہم پاکستانیوں کو تھالی میں چھید کرنے کی عادت ہوتی ہے
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Han pakistani wahan hongay aur england mein bhee
. Kiunkay politicians aur foje nein mil ker pakistan ka bera gharak ker dia aur siwaye unke jo mun mein sone ka chamach le ker peda huye hen koi bhi iss mulk mein apni merzi se nahin therna chahta.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آج ویزا کھولو اور کل تک سارے پاکستانی آپ کے ملک میں ہونگے لیکن ہم پھر بھی آپکو گالی دینگے کیونکہ ہم پاکستانیوں کو تھالی میں چھید کرنے کی عادت ہوتی ہے
جب بھی انھے تھالی میں چھید کرنے والوں کی ضرورت ہو گی ویزا ضرور کھلے گا
 

Back
Top