پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک ہو گیا۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 2 سو میگاواٹ ، طلب 26 ہزار 8 سو میگا واٹ اور شاٹ فال سات ہزار چھ سو میگاواٹ ہے جبکہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پانی سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 7سو میگاواٹ، پرائیویٹ بجلی گھروں سے 10 ہزار 4 سو تھر مل سے ایک ہزار میگاواٹ جبکہ ونڈ سولر اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 21 سو میگاواٹ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/N16myX7/3.jpg