indigo
Siasat.pk - Blogger

لوڈشیڈنگ کی تاریکی سے بدتر تاریکی
آپ جو اوپر جو تصویر دیکھ رہے ہیںیہ 27 جون 2012 کو ایک ملکی روزنامہ میں اس وضاحت کے ساتھ شائع ہوئی
"لاہور: لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے میں جمعیت اہل حدیث کا ایک کارکن ایک موٹر سائیکل سوار کو رو ک رہاہے۔"
یہ تصویر بول رہی ہے بلکہ یہ تصویر خود چیخ چیخ کر احتجاج کرنے والوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔بے چارے عام لوگ جو سڑک سے گزر رہے ہیںوہ ان ڈنڈابردار احتجاج کرنے والوں سے کس قدر خوف زدہ ہیں۔ایک موٹر سائیکل رکشا میں بیٹھی خواتین احتجاج کرنے والوں کو حملہ کرنے سے روک رہی ہیں۔ کاش جمعیت اہل حدیث یا مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکنوں کو ان کے رہنماﺅں نے یہ حدیثیں بھی پڑھا دی ہوتیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بدو نے مسجد نبوی میں پیشاب کردیا, لوگوں نے سے اسے پکڑلیا۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے چھوڑ دو اور پیشاپ پر پانی بہا دو۔تم آسانی پیدا کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو، دشواری پیدا کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے ۔بخاری،کتاب الوضوئ
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ حجة الوداع میں فرمایا بے شک ،تمھارے خون اور تمھارے مال تم پر اِسی طرح حرام ہیں،جس طرح تمھارا یہ دن (یوم النحر) ، تمھارے اِس مہینے (ذوالحجہ) اور تمھارے اِس شہر (ام القریٰ مکہ) میں۔
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مومن دوسرے مومن کے لیے ایسا ہے جیسے عمارت میں ایک اینٹ دوسری اینٹ کو تھامے رہتی ہے۔ مسلم، کتاب البر والصلہ
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان محفوظ ہوں۔مسلم، حدیث نمبر 40
دورِ نبوی میں کوئی شخص اگر تیر لے کر مسجد یا بازار میں جاتا تو اسے حکم دیا جاتا تھا کہ وہ اس کی نوک کو پکڑے رہے ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو خراش آ جائے۔ بخاری: رقم 6918
بلاشبہ لوڈشیڈنگ کی تاریکی سے ہر پاکستانی بے حد پریشان ہے۔ اس کی قوت برداشت آخر ی حدوں کوچھو رہی ہیں۔لیکن یہ کس قسم کا احتجاج ہے جو عوام کی پریشانی میںمزید اضافہ کر رہا ہے۔لوڈشیڈنگ کی تاریکی پر جتنی تنقید کی جائے وہ کم ہے مگر یہ احتجاج کرنے والے جو انسانی اور اخلاقی تاریکی پھیلار ہے ہیں، یہ لوڈشیڈنگ کی تاریکی سے بدتر ہے۔

MUHAMMAD BILAL
http://blogs.dunyanews.tv/?author=7