لودھراں میں جہیز میں ہونڈا ون ٹو فائیو موٹرسائیکل نہ ملنے پر شادی سے انکار، بارات واپس چلی گئی۔۔
پولیس نے جہیز کا باقی دیا گیا سامان لڑکی کے اہلخانہ کو واپس دلوادیا۔ ملزمان نے شادی سے دو روز قبل موٹرسائیکل کی فرمائش کی جو پوری نہ ہونے پر شادی سے انکار کردیا گیا تھا۔
لڑکی والوں کے مطابق لڑکی سجی سنوری شادی ہال میں بیٹھی تھی کہ دلہا والوں نے رخصتی سے قبل موٹرسائیکل کا مطالبہ کیا جو لڑکی والوں نے پورا کرنے سے انکار کردیا، جس پر لڑکے والے بارات لیکر واپس چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1922299931416486399
لودھراں پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے جہیز کا سامان لڑکے والوں کو بھجوادیا تھا مگر رخصتی سے انکار کے بعد وہ ٹال مٹول کررہے تھے جس پر پولیس نے مداخلت کی اور دلہن کا سامان واپس کروادیا۔
https://twitter.com/x/status/1922925883100209401
دلہن کے والد نے ڈی پی او لودھراں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ان کا بہت مشکور ہوں، انہوں نے سامان کی واپسی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے۔
دوسری جانب لڑکے والوں کا بھی موقف سامنے آگیا ہے، انہوں نے موٹرسائیکل کی ڈیمانڈ کی بات کو جھوٹ قرار دیا ۔
لڑکے کے اہلخانہ کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے دس مرلے کا پلاٹ اور دس تولے سونے کے مطالبے پر ہم نے شادی سے انکار کیا،موٹرسائیکل کے مطالبے والی بات جھوٹ ہے
https://twitter.com/x/status/1923088737363243168