
پاکستان کی معروف اداکارہ ماڈل اور وی لاگر فضا علی نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا، عیش اور آسائش کے ساتھ دنیا کے سامنے زندگی گزارنے والی فضا علی نے ماضی کی تلخ حقیقت بتادی۔
فضا علی نے بتایا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔
فضا علی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بےحد مشکل وقت گزارا،بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا اس سے قبل وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں۔
فضا علی نے کہا وہ شاپنگ زیادہ نہیں کرتی تھی اور لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے پہنتی تھی، جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا کسی نے نہیں پہنا ہوگا، میں کبھی عالیشان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھاتی تھی، کیرئیر کی شروعات میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی لیکن اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا، اگر کوئی دیتا تو کھالیتی تھی ورنہ گھر جاکر امی کا پکا ہوا سالن کھاتی تھی،افی مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا ذاتی پہلا گھر تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fiza1h1h1i1.jpg