
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی نئی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جبکہ دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی قائداعظم زندہ باد کے ٹریلر نے بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑدئیے
فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ ، ہمایوں سعید ، مہوش حیات ، واسع چوہدری ، اعجاز اسلم ، عائشہ عمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔
فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“ اس عید الاضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔
دوسری جانب 2 سال کی طویل شوٹںگ کے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد آخرکار اپنے بڑے پردے پر ڈیبیو کے لیے تیار ہے اور اس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک کرپٹ پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو جو رشوت تو لیتا ہے لیکن برے لوگوں سے بھی لڑتا ہے۔اس فلم کی سب سے اہم پنچ لائن یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہے؟ اس لیے وہ ہم پر نظر رکھ سکتا ہے، اور جب ہم کوئی غلط کام کرتے ہیں تو وہ ہمیں دیکھ رہا ہوتا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lond11n1.jpg