
برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے مظاہروں کی تصدیق کی گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر میٹروپولیٹن پولیس ایونٹس کے آفیشل ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کے مختلف علاقوں میں آج احتجاج مظاہرے نظر آرہے ہیں، اس وقت بھی 2 مقامات پر سڑکیں احتجاج کی وجہ سے بند ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513141354267922434
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر لندن کے باسیوں کو پہنچنے والی اس پریشانی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں پاکستانیوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصا ٹویٹر پر مظاہرے کے حوالے سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین نے پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھارکھے ہیں اور وہ نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12londonmetropolice.jpg