
عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نےاینکر عمران ریاض سے متعلق 78دن بعد پہلی بڑی خبر دیدی
اپنے ٹوئٹر پیغام مٰں انہوں نے کہا کہ دو مہینے تک لمبے بال، داڑھی، جسمانی حالت کمزور، بار بار مقامات کی تبدیلی،کیا خیال ھے کہ ھماری آنکھیں ڈھونڈ نہ سکیں گی؟ ھمیں سب حقائق پتہ نہ ھوں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ سب پتہ ھے، ناکارہ نظام، بے جان ادارے، غیر موثر قانون، عدالتی احکامات کی بے وقعتی- کب تک؟ سب سامنے آنا ھے، آج نہیں تو کل-
https://twitter.com/x/status/1684279042504024071
واضح رہے کہ اینکر عمران ریاض کو لاپتہ ہوئے 78 دن ہوگئے ہیں،عمران ریاض کی فیملی نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی عمران ریاض کی بازیابی کیلئے کیس دائر کیا تھا لیکن عمران ریاض تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بھی عمران ریاض کو بازیاب کرانے میں بے بس نظرآرہی ہے
میاں علی اشفاق گزشتہ کئی ماہ سے دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران ریاض خیریت سے ہیں اور جلد واپسی ہوگی جبکہ انکے اہلخانہ بھی عمران ریاض کی واپسی سے متعلق پرامید ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mianaakaahah.jpg