
لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ پڑوسی گھر پر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں سے ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ملزم حیدر نے متاثرہ لڑکی کو اپنے 2 ساتھیوں سمیت اغواء کیا جس کے بعد ملزمان اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم حیدر نےاسلحے کے زور پر زیادتی کرنے کے بعد طالبہ سے خالی دستاویز پر دستخط بھی کروا لیے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکولیگل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس بھی سامنے آیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore%20student.jpg