
حکومت نے موجودہ مالی بحران پر قابو پانے کیلئے شیر بیچنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔منصوبے کے تحت 9 نر اور 3 مادہ شیرنیاں بیچی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سفاری پارک انتطامیہ نے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس کیلئے اپنے قیمتی شیر بیچنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شیر نیلامی میں بیچے جانے ہیں مگر اس کیلئے حد قیمت صرف اور صرف ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر مخصوص نسل کے شہر ہیں جن کو رکھنے کیلئے پارک میں نہ تو جگہ اور نہ ہی انتظامات موجود ہیں ۔
دوسری جانب نجی چینل کی رپورٹر کا کہنا ہے کہ پارک میں موجود متعدد پنجرے خالی ہیں اور انتظامیہ کا جگہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔
رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارک انتظامیہ یہ شیر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور ایسے افراد کو بیچے جائیں گے جو جانوروں کے شوقین ہیں اور ایسے جنگلی جانور پالنا چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore-zoo1111.jpg