لاہور کے مشہور سٹہ باز اورجوارئیے کا کیمپ جیل کا دورہ،پولیس حکام کی بریفنگ

ah11ih.jpg

صحافی محمد عمیر کے مطابق شاہد چوہدری المشہور شادا لاہور کا مشہور زمانہ جواریا اور سٹہ باز ہے،مزنگ لٹن روڈ کے لوگ اسے خوب جانتے ہیں اس پر جوئے کے درجنوں مقدمات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ٹک ٹاکر ہے تو جیل حکام نے اسے کیمپ جیل کا وزٹ کروایا اور پروگرام ریکارڈ ہوا،افسران ایک جواریے کو بریفننگ دیتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت میں کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہے جو کاشف ضمیر اور شادا جواریا جیسے جرائم پیشہ لوگوں کو سرکاری پروٹرکول دینے سے روک سکے؟حکومتی ادارے کیوں ان جرائم پیشہ لوگوں کو پرموٹ کررہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1777358216600453130
صحافی شاہد اسلم نے اس پر ردعمل دیا کہ جب ساری حکومت ہی ٹک ٹاک پر چل رہی ہو تو اس میں شاہد چوہدری جیسے جواریوں سے ناروا سلوک کیوں۔ کیا یہ جواری اس ملک کے شہری نہیں ہیں اگر وہ جواری ہیں تو کیا انکے ٹک ٹاک بنانے کے حقوق سب ختم ہوگئے، حکام نے بریفنگ ہی تو دی ہے ایک جواریے کو اسے گرفتار تو نہیں کیا نا، عمیر بھائی آپ خواہ مخواہ شریف جواریوں کے ٹاک ٹاک سے پریشان ہیں۔ اس ملک میں کونسا کوئی قانون ہے قاعدہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1777367844113564016
احمد وڑائچ نے کہا کہ پولیس کے بہت وڈے افسر نے جونیئرز کو کہا ہوا ہے کہ اور کچھ کریں نہ کریں، ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اسٹیٹس پر ویڈیوز لازمی لگائیں۔ اسی لیے 13 پرچوں کا ملزم کاشف ضمیر مہمانِ خصوصی بنا اور سٹے باز کو بریفنگ دی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1777369284802392333
ٹک ٹاک کی حکومت ہو اور ٹک ٹاکرز کو پروٹوکول نہ ملے؟؟
https://twitter.com/x/status/1777363879170875613
پوری پنجاب پولیس ہی جرائم پیشہ بن چکی ہے تو ان معمولی جرائم پیشہ افراد پر کیا شور مچانا۔ ایک جیسے لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں موجیں لگی ہیں
https://twitter.com/x/status/1777366586489242039
آئی جی صاحب پورا محکمہ ٹک ٹاک پر چلانے کی کوشش کر رہے ہیں تو نچلا عملہ بھی تو پھر یہی کچھ کرے گا ۔
https://twitter.com/x/status/1777373909320397146
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کو چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔کاشف ضمیر کو ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا عملے سیلفیاں بھی بنوائیں

ملزم کاشف ضمیر اس وقت لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 13 مقدمات میں نامزد ہے۔انہیں کچھ سال پہلے ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار کیساتھ فراڈ پر بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ جعلی سرکاری ملازم بن کر فراڈ کررہا ہے۔