
لاہور کی بغل میں سیمنٹ اور کنکریٹ کانیا شہر بنانا تباہ کُن ہوگا،خواجہ سعد رفیق راوی اربن منصوبے کی مخالفت میں سامنے آگئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ راوی ریوراربن فرنٹ منصوبہ نیا نہہیں ، مسلم لیگ کے دورمیں بھی یہ منصوبہ سامنےلایا گیا لیکن حکومت نےاجازت نہ دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے لاہور کی منتخب قیادت کواعتماد میں نہیں لیا ۔ اہل لاہور اس ماحول دشمن منصوبے پرشدیدتحفظات رکھتے ہیں۔راوی اورملحقہ زرعی زمینیں لاہور کیلئے پھپھڑوں کی سی اہمیت رکھتی ہیں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ راوی نیشنل پارک ، راوی لیک جیسے ماحول دوست منصوبے کےحامی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1488074983100329987
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی بغل میں سیمنٹ اور کنکریٹ کانیا شہر بنانا تباہ کُن ہوگا ۔لوگوں سے انکی زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ چھینی گىئ ہیں۔عوام سے انکی جدی جائیدادیں چھین کر ارب پتیوں کیلئے نیا شہر بنانا کہاں کا انصاف ھے؟
خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کو چلانے والے رئیل اسٹیٹ کاروبار سے منسلک ہیں۔ مفادات کا براہ راست تصادم واضح ہے۔ راوی اوراسکے گرد زیر تعمیرغیر قانونی رہائشی سکیمیں بند کی جانی چاہئیں۔
https://twitter.com/x/status/1488074985352712192
عدالت فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حتمی عدالتی فیصلہ آنے تک حکومت کو اس منصوبے پرکام جاری رکھنے کی اجازت انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور پنجاب حکومت کو راوی اربن منصوبہ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی تھی۔
سپریم کو رٹ کا کہنا تھا کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے، جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہو سکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ravi-urbdnana11.jpg