
لاہور کے علاقے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی قتل کا کیس حل کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے طلحہ کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قاتل کی عمر 15 سال اور نام رضا ہے۔
ملزم رضا نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کی کزن کی شادی طلحہ سے نہ ہو جائے اس خدشے کے پیش نظر طلحہ کو قتل کر دیا۔ مقتول طلحہ کے والدین اپنے نوجوان بیٹے کے قتل کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1440400684164083714
پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا اور ملزم کو کچھ ہی دیر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ پتا چلایا جا سکے کہ اس قتل میں اور کون کون اس کے ساتھ ملوث ہے۔
https://twitter.com/x/status/1440383541733310474
یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہڈیارہ کے علاقے میں بھی ایک قتل کا واقعہ پیش آیا تھا اس واقعے میں 14 سالہ ثاقب نامی لڑکے کو قتل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کو پنکھے کے ساتھ لٹکایا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/7ypprjY/4.jpg