لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج: داخلی و خارجی راستے دوبارہ سیل

Lahore.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، رنگ روڈ کو آمدورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے، جبکہ داتا دربار، شالامار اور راوی روڈ پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ موٹروے بھی گزشتہ تین روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔

رنگ روڈ کی بندش کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے مختلف حصوں جیسے کینال نہر، فیصل ٹاؤن روڈ، گارڈن ٹاؤن، فیروزپور روڈ، گلبرگ اور مزنگ روڈ پر بھی ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

حکومت نے کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔​
 

Back
Top