
لاہورکے علاقے بیدیاں روڈ پر رکشے سے اتر کر سڑک کنارے کھڑی خاتون کو گاڑی میں سوار افراد نے اغوا کرکے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر پیش آیا جہاں ایک خاتون رکشے میں سفر کررہی تھی کہ رکشہ خراب ہوگیا اور خاتون اس میں سے اتر کر سڑک کنارے کھڑی ہوگئی۔
تھوڑی دیر بعد ہی گاڑی میں سوار تین افراد وہاں پہنچنے اور انہوں نے خاتون کو زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک پر پھینک کرفرار ہوگئے۔خاتون کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ہیرمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ کار میں تین افراد سوار تھے جنہوں نے مجھے اکیلا پاکر اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے، ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو متاثرہ خاتون سے فوری طور پر رابطہ کرنے اور ملزمان کی شناخت کیلئےٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore-ppl.jpg