
لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر قتل ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن كي حدود ميں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا ایک معمولی سی بات پر شروع ہوا تھا جس پر جس پر مقتولین کے محلے دار علی رضا نامی شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں طاہر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے بھائی 40 سالہ حافظ ذيشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر 55 سالہ اصغر علی زخمی ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ ذیشان کو پیٹ میں اور 35 سالہ مقصود کو سینے میں گولی لگی،جبکہ طاہر کو سر میں گولی لگی ۔
سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے ملزمان كي فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے جبکہ پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahdra-3bro.jpg