
پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے پہلی بار جیت اپنے نام کرکے خوشیاں دوبالا کردیں، مسلسل ناکامی دیکھنے کے بعد جیت ملنے پر ٹیم کے سی ای او عاطف رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی۔
سی ای او ثمین رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل انعامات کی تقسیم کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب فخر زمان نے سنچری اسکور کی تو میں نے کہا کہ نہیں یہ تو بہت اسپیشل ہے اس پر فخر کو انعام ملنا چاہیے تو بس یہیں سے اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1500113767849676803
ثمین رانا نے بتایا کہ شاہین کی عمر کے حوالے سے سوالات ہوتے ہیں، بے شک شاہین عمر میں چھوٹا ہے لیکن اس عمر میں بھی بہت میچوئر ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے، اسے جو بھی تحفہ ملتا تھا وہ ٹیم ممبرز اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کر دیتا تھا جس سے اس کے بڑے پن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1500200404755398665
ثمین رانا نے بتایا کہ دو سال سے شاہین کا عاطف کے ساتھ مذاق چل رہا تھا،عاطف کے پاس ایک گاڑی تھی جو شاہین کو پسند تھی تو جیت کی خوشی میں شاہین کو اس کی پسند کا تحفہ دیا،میں نے شاہین سے کہا تھا کہ یہ تمھارے لیے ہے، اسے ڈونیٹ نہیں کرنا۔
https://twitter.com/x/status/1500200390457020417
دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئی ہے،جن کا قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقین کرکٹ نے پرتپاک استقبال کیا،سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا۔
https://twitter.com/x/status/1499076312107225090
سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لنڈی کوتل کی ویڈیوز میں ٹرافی کا دیدار کرنے اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے،پاکستان سپر لیگ سیون میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔