لاہور:شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

policha11.jpg


لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے انیقہ نامی خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد نے بیان میں کہا کہ بیٹی انیقہ کی شادی چار سال قبل جنیدسے ہوئی تھی، شوہر اور سسرالی اکثر انیقہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہتے تھے
https://twitter.com/x/status/1863599003100905969
ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم دسمبر کو بیٹی کے گھر گیا تو تمام اہل خانہ ملکر بیٹی پر تشدد کررہے تھے۔

والدنے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کے شوہر نے پائپ سے بیٹی پر تشدد کیا،تشدد کے باعث بیٹی ہسپتال میں چل بسی۔

افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایکشن لے لیا، درخواست میں شوہر جنید،جنید کی بہن کرن،نیلم،ساس اور سسر کو نامزد کیا گیا ہے

مقتولہ کے والد شیخ شوکت جاوید نے تھانہ میں درخواست دے دی، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ منتقل کرکے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق انیقہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔


پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قانونی کارروائی جاری ہے،جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

Back
Top