لاہور: جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار


1738408322381.png


لاہور:
پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا


پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں جعلی دلہن بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔


کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں سمیت تمام ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک گروہ کا سرغنہ ہے۔


پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتے اور پھر گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن کے ملبوسات برآمد کیے گئے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی تعاون کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
 

ibrar

MPA (400+ posts)
Pakistan becoming worse than Nigeria. Nation of scammers headed by army generals, Sharifs and Zardaries.
 

Back
Top