
لاہورمیں پیش آیا دلخراش واقعہ جہاں جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے کزن اوردوست کےساتھ ملکر والد کا قتل کردیا،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمدکرلیا۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹے کا خون سفید ہوا اور کزن اوردوست کیساتھ اپنے گھناؤنے عمل میں ملایا اور باپ کی زندگی کا خاتمہ کردیا،پولیس کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن کے علاقے رحمان پارک میں پیش آیا۔
نوجوان شہزم نےکال پر پولیس کو بتایا کہ اس کے والد عابد لطیف کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے،حالات مشکوک لگے پولیس نے بیٹےسے تفتیش کی تو اس نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم شہزم نے اپنے کزن عمیر اور دوست عبدالرحمن کےساتھ ملکر اپنے والد کو چھری اور ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کردیا،پولیس کے مطابق اکلوتا بیٹا اپنے باپ کو مار کر ساری جائیداد کا وارث بننا چاہتا تھا۔
کراچی: 65 سالہ شخص کے ٹکڑے کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیاا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/crime-scen.jpg
Last edited: