
سماء نیوز کے مطابق 75 سالہ زیب النساء نامی خاتون 5سال سے انصاف کے حصول کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہی تھی جسے عدالت سے ابھی انصاف تو نہ مل سکا تھا البتہ احاطہ عدالت میں موت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حق کیلئے عدالتوں کے چکر لگانے والی متوفی زیب النساء گزشتہ 5 برسوں سے اپنے والد کی پنشن کے حصول کی منتظر تھیں لیکن بدھ کو سول کورٹ کی پانچویں منزل پر پہنچنے کی کوشش میں وہ سیڑھیوں پر ہی دل کا دورہ پڑجانے کے سبب دار فانی سے کوچ کرگئیں۔
اہلخانہ کے مطابق عمر کے 75 سالہ زیب النسا ایوان عدل کی تيسری منزل پر پہنچيں تو ان کے دل کی دھڑکنیں کچھ ایسی بے ترتیب ہوگئیں کہ ان میں مزید دو منازل طے کرنے کی سکت نہ رہی اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی انصاف مل جانے کی دیرینہ تمنا لیے ان کا دل ان کے ساتھ ہی ہمت ہار بیٹھا اور ہمیشہ کے لیے ساکت ہوگیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیب النساء حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب فوت ہوئی ہیں۔ متوفی زیب النسا کے والد ریلوے کے ایک سابق ملازم تھے جن کی پنشن کے حصول کیلئے وہ کوشاں تھیں۔
زیب النساء کے مرحوم والد کے ایک دفتری ساتھی کے مطابق رولز کے تحت تو پنشن زيب النساء کو ملنی چاہيے تھی مگر متعلقہ حکام کی مبینہ ہٹ دھرمی نے انہیں ان کے حق سے اب تک محروم رکھا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/court-aaa.jpg
Last edited by a moderator: