
سوشل میڈیا پر اداروں پر تنقید کے الزام میں ایف آئی اے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے لاہور کے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر سعود کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کےذریعے اداروں پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ڈاکٹر سعود کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر سعود نے جانتے بوجھتے آرمی چیف اور پاک فوج کے دیگر سینئرافسران کے خلاف شدید قابل اعتراض مہم شروع کی،ملزم حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے ٹرینڈزبھی چلاتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1562849333523148800
ایف آئی آر میں ڈاکٹرسعود کے فیس بک اکاؤنٹ پر کی جانے والی چند پوسٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر سعود خلائی مخلوق، بغلول جیسےالفاظ استعمال کرتے رہےہیں، ڈاکٹر سعود نےایک پوسٹ ایک فوجی افسر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ جتنی نفرت لوگوں کو جنرل بن کر مارشل لاء لگاکر ملتی ہے اتنی عوامی نفرت کچھ لوگ بریگیڈیئر لیول پر بھی اکھٹی کرلیتے ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ڈاکٹر سعود کو گرفتار کرکےانہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی آر کے ساتھ پیش کرکےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے کی اور ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr-fia-sm-case.jpg
Last edited by a moderator: