
لاہور کی رہائشی 63 سالہ رضیہ بی بی کو کسی دوسرے شخص سے محبت ہوگئی جس پر انہوں نے شوہر سےعلیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کی رہائشی 5 بچوں کی ماں رضیہ بی بی نے سول کورٹ کی فیملی عدالت میں اپنے شوہر سے خلع کا دعویٰ دائر کیا اور موقف اپنایا کہ میں نے اپنے شوہر سے خلع لے کر ایک دوسرے شخص سے شادی کرنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رضیہ بی بی کے وکیل ایڈووکیٹ وسیم راجپوت نے عدالت میں خلع کی درخواست دی اور کہا کہ خاتون کسی دوسرے شخص کی محبت میں گرفتار ہے اور وہ محبت میں آکر اپنے شوہر سے علیحدگی چاہتی ہے۔
خاتون نے کہا کہ میں اپنی بقیہ زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنا نہیں چاہتی، میرا شوہر بیمار ہے اور مجھے مارتا پیٹتا ہے میں اس سے علیحدگی لے کرکسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
خاتون نے اپنی محبت میں گھر بار بچوں کو بھی قربان کرنے کا فیصلہ کیا اور عدالت سے کہا کہ میں اپنے پانچوں بچے اپنے شوہر کو دیتی ہوں وہ بس مجھے چھوڑ دے۔
عدالت نے رضیہ بی بی کے شوہر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو 16دسمبر تک ملتوی کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4khaotnkhula.jpg