
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر کیسے قتل ہوئی عینی شاہد سہیلی نے بیان میں پولیس کو بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خولہ ڈیفنس میں اپنی سہیلی رجاء سے ملنے گئی۔ جہاں ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ مقتولہ خولہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر خولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، مقتولہ کو ایک گولی گردن پر لگی جو آر پار ہو گئی تھی۔
عینی شاہد سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ نے جیسے ہی اس کے گھر کے باہر کار پارک کی، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے۔ دونوں ڈاکوؤں نے پستول مقتولہ کی گردن پر تان لی، لیڈی ڈاکٹر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کر کے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔
رجاء نے پولیس کو بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکو مقتولہ خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس این بلاک سے زیڈ بلاک میں اپنی سہیلی رجاء کو ملنے گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/TmZyHEY.jpg