لاہور، نوجوان خاتون پولیس اہلکار کو دوست اہلکار نے قتل کر دیا

11khatonnconstabe.png

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک خاتون پولیس کانسٹیبل کو جھگڑے کے بعد تشدد کر کے پائوں اور سر میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ میں خاتون کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد انکشاف سامنے آیا کہ مقتول ایک پولیس کانسٹیبل ہے جس کی شناخت 26 سالہ سمن کے نام سے کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تفتیش میں واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ سمن کو اس کے ایک دوست نے قتل کیا ہے جس کے ساتھ خاتون کانسٹیبل موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ خاتون کانسٹیبل کے ساتھ آنے والا نوجوان اسے لے کر قریبی پارک میں چلا گیا جہاں پر اس نے جھگڑا شروع ہونے کے بعد تشدد شروع کر دیا۔


پارک میں موجود لوگوں نے نوجوان کو مقتولہ سمن پر تشدد کرنے سے روکا اور اسے معافی مانگنے کا کہنا جس پر نوجوان نے پہلے پسٹل نکال لیا اور ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی جس سے وہاں پر موجود لوگ منتشر ہو گئے۔ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرنے کے بعد مقتول سمن کے پائوں میں گولیاں مارنے کے بعد اس کے سر میں 3 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1838583393816035346
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان قتل کی واردات کرنے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اور پولیس کی نفری اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کا نسٹیبل کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والا بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1838609340363870641
 

Back
Top