لاڑکانہ میں چورو ں کی بڑی واردات،موبائل فون کمپنی کا ٹاور ہی اکھاڑ لیا

9mobilelteotiuthet.png

سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں چوروں نے ایک بڑی واردات کردی ہےجس میں موبائل فون کمپنی کا ٹاور ہی چوری ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں ایک نجی کمپنی کا ٹاور چوری ہوگیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جس زمین پر ٹاور لگا تھا اس زمین کے مالک رکھیل ابڑو اور ایک کباڑی سعد اللہ بروہی شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق کباڑی سعد اللہ بروہی کی دوکان سے چوری شدہ ٹاور کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں، سعد اللہ بروہی نے یہ ٹکڑے مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان سے خریدے تھے۔

ٹاور کی زمین کے مالک گرفتار رکھیل ابڑو نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ موبائل فون کمپنی نے اس ٹاور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی روشنی میں چند لوگ آئے اور ٹاور کو اکھاڑ کر سامان گاڑیوں پر لاد کر فرار ہوگئے۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
سندھ کی ترقی

😀😀😀😀

ایک چھکے کو اپنا لیڈر بناؤ گے تو یہی ہوگا۔۔
 

Back
Top