
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہر گمشدہ شخص کا معاملہ لاپتہ افراد کا کیس نہیں ہے، کچھ لوگ ملازمت کے ڈر سے گھر والوں سے بھی چھپ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ؤں نے یہ گفتگواسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی، اس موقع پر بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہناتھا کہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق مثبت کردار ادا کیا، اور ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسز میں حمایت کی، آگے بھی حکومت ہر قسم کی سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت حکومت ہم تمام سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں، پچھلی چار دہائیوں سے لاپتہ افراد کے کیسز چل رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جب سے جنگ شروع ہوئی یہ معاملہ تب سے شروع ہوا ہے۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13misisingpersondkdjkd.png