
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر عمران خان نے دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان کیا تو اس حکومت نے پہلے سے 100 گنا زیادہ ظلم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔
انہو ں نے یہ انکشاف جی این این پر اپنے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس وقت جتنی لڑائیاں حکومتی اتحادی جماعتوں میں ہورہی ہیں اتنی پی ٹی آئی اور ن لیگ میں بھی نہیں ہے، انہیں بس ایک خوف نے اکھٹا کررکھا ہے کہ اگر عمران خان آگیا تو کیا ہوگا، وہ بہت مارے گا پکڑ لے گا، چھوڑے گا نہیں دوبارہ اندر ڈال دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1532020497831043081
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی کو اجازت دے یا نا دے، عمران خان نے جب بھی دھرنے کا اعلان کیا تو حکومت پہلے سے 100 گنا زیادہ رکاوٹیں کھڑی کرے گی اور 100 گنا زیادہ ظلم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسپیشل برانچ آئی بی نے رپورٹس مرتب کرلی ہیں، اور کل یہ بدنصیب حکمران پی ٹی آئی لیڈر شپ کے کچھ لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرنے والے تھے، یہ حکمران طاقت میں اندھے ہوچکے ہیں۔
عارف حمید بھٹی نے حکومت طاقت میں اندھی ہوچکی ہے، یہ کب کس کو ماردیں ، مجھے تو لگتا ہے کہ جو حکومت کے عزائم ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ 10 ،15 ہزار لوگوں کو بھی مروادیں گے۔