ق لیگ نے سینیٹر کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت و عہدہ منسوخ کردیا

kamila11.jpg


پاکستان مسلم لیگ ق نے سینئر پارٹی رہنما کامل علی آغا کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انہیں ق لیگ پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق ق لیگ کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کامل علی آغا نے غیر آئینی و غیر قانونی طریقے سے ایک قرار داد منظور کرواکے پارٹی آئین سے تجاوز کیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹرکامل علی آغا نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی اور پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عزت کو بھی جان بوجھ کر نقصان پہنچایا ہے، لہذا انہیں نا صرف پارٹی عہدے بلکہ پارٹی کی بنیادی رکنیت کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1605921104530243584
ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامل علی آغا نے پارٹی رکنیت بمعہ سینیٹ رکنیت جتنے بھی عہدے حاصل کیے ان سب کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایات پر طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، تاہم کامل علی آغا اس شوکاز نوٹس کےجواب میں وضاحت دینے میں ناکام رہے جس پر ان کی بنیادی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
 
Last edited:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
زومبی زندہ لاش نے مرتے مرتے بھئ اپنی حرام زدگی اور مایکی سے با نہیں آنا یہ زندہ لاش تو بہت ہی حرامی نسل کی لاش ہے نا زندوں میں نا مردوں میں یہ تو ہے بس حرامیوں میں
 

Back
Top