
ق لیگ اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے سرگرم، ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں
اتحادی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے کوشش تیز کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے حکومت درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے جس کیلئے مسلم لیگ ق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو قائل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں،
ان کا موقف ہے کہ انتخابات جلد ہوں یا بدیر تحریک انصاف ہی فاتح ہو گی جبکہ اتحادی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے کوشش تیز کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سردار ایاز صادق سرگرم ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے درمیان راب…
Last edited: