قوم لوط کے برباد شہر

ابابیل

Senator (1k+ posts)
اردن میں ملعون قوم لوط کے برباد شہر کے کھنڈرات دریافت

"سدوم" میں زندگی یک دم ختم ہوگئی تھی: امریکی محقیقین
لندن ۔ کمال قبیسی
a6ef270a-bf56-47fc-9d5b-16e5b86ac29c_16x9_600x338.jpg



اللہ کی جانب سے قوم لوط کی غلط کاریوں کی سزا کے بارے میں تمام آسمانی کتب بالخصوص قرآن کریم کے مبارک صفحات اس بدقسمت قوم کے تذکروں سے سے بھرے ہوئے ہیں مگریہ بات آج تک پردہ راز میں تھی کہ قوم لوط کا شہر کہاں تھا؟ امریکی محققین نے 10 سال کی مسلسل محنت شاقہ اور تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 3500 سال قبل اللہ کے عذاب کا شکار ہونے والی قوم لوط کے برباد شہر کے کھنڈرات ملے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی اس اہم اور غیر معمولی تاریخی واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی تحقیقات پر اپنی ایک رپورٹ میں تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوم لوط کی نافرمانیوں اور ان کے نتیجے میں اللہ کی طرف سے نازل ہونے والے عذاب کی تفصیلات قرآن پاک کی نو سورتوں میں مذکور ہیں۔ قرآن کریم کے علاوہ دیگر آسمانی کتب اور صحائف میں بھی قوم لوط کی تباہی کے تذکرے ملتے ہیں۔
قوم لوط کے مرد اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے عورتوں کے بجائے مردوں کی طرف غیر فطری میلان رکھتے تھے۔ اس پر جلیل القدرپیغمبر حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کو منع کیا اور اللہ کی طرف سے سخت پکڑ کی وعید سنائی مگران کی قوم نے بہ شمول ان کی بیوی کے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس قوم پر پتھروں کی بارش کردی۔ عذاب کے وقت صرف حضرت لوط، ان کی اہلیہ کے سوا خاندان کے چند افراد اور کچھ رفقا ہی ز ندہ بچے، باقی سب اللہ کے عذاب کا شکار ہوئے۔

قرآن کریم کی سورۃ 'العنکبوت' کی آیت
35میں اللہ تعالیٰ نےقوم لوط کی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قوم لوط پرعذاب نازل کیا گیا مگر ان کے تباہ شدہ شہر کو آنے والے انسانوں کے لیے عبرت کے طورپر باقی رکھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ "ولقد تركنا منها آية بيّنة لقوم يعقلون" [ اور ہم نے اہل خرد کے لیے کچھ واضح نشانیا باقی چھوڑ دیں]۔ قرآن کی وضاحت کے باوجود قوم لوط کے تباہ شہرکے بارے میں آج تک حضرت انسان کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پایا مگر حال ہی میں امریکی ماہرین ارضیات وآثار قدیمہ نے 10 سال کی تحقیق و جستجو کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اردن میں قوم لوط کےتباہ ہونے والے شہر کو دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ قوم لوط کے تباہ شہر"سدوم" کے کھنڈرات "تل الحمام" کے مقام پر پائے گئے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی مشن کے سربراہ پروفیسر کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سدوم شہر میں زندگی دفعتاً ختم ہوگئی تھی۔


'مظاہر زندگی کا یک دم خاتمہ'


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے پروفیسر کولینز کی قیادت میں کئی سال جنوبی اردن کے کھنڈرات میں تحقیق کی۔ 28 ستمبر کو تحقیقی ٹیم کے سربراہ نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ "سدوم" نامی شہر تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یہ شہر حضرت لوط علیہ السلام کی اللہ کے عذاب کا شکار ہونے والی قوم کا ہے۔ اس خبرکو بڑےپیمانے پر عرب اور مغربی ذرائع ابلاغ میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ ماہرین نے بتایا کہ تباہ شدہ شہر کے کھنڈرات سے پتا چلتاہے کہ یہ ایک وسیع وعریض شہر تھا جس میں کئی قدیم عمارتوں کی موجودگی کا بھی پتا چلتا ہے۔ غالبا یہ شہر برونز دور حکومت
میں تباہی سے دوچار ہوا جو جنوبی وادی اردن تک کے علاقوں تک پھیلا ہوا تھا۔

384d52ac-1a62-4224-9fd6-210e67da30ac_4x3_690x515.jpg


تورات میں بھی قوم لوط کی تباہی کا تذکرہ موجود ہے۔ تورات میں "سفر تکوین" میں مذکور ہے کہ "اللہ تعالیٰ نے قوم لوط کو آگ سے عذاب دیا"۔ امریکی محقق کوللینز اور اس کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ "حقیقی معنوں میں قوم لوط کے شہرکی دریافت ایک گم شدہ خزانے کی دریافت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ قوم لوط کے شہرمیں زندگی دفعتا ختم ہوگئی تھی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شہر 3500 سال قبل برونزی دور میں تباہ ہوا تاہم برونزی سلطنت کےعلاقوں کے موجودہ نقشوں میں اس شہر کا کوئی وجود نہیں ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سدوم شہر دو حصوں میں منقسم دکھائی دیتا ہے۔ ایک بالائی اور دوسرا زیریں حصہ ہے۔ شہر کے گرد مِٹی کی اینٹوں کی 10 میٹر اونچی اور 5.2 میٹر چوٹی دیوار بھی دریافت ہوئی ہے۔ شہرکے دروازوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ جب یہ شہر تباہ ہوا تو اس وقت بھی لوگ روز مرہ کے معمولات میں مشغول تھے مگر زندگی اچانک ہی ختم ہوگئی تھی۔ رہائش کے لیے بنائی گئے مکانات کے لیے مٹی کی اینٹیں استعمال کی گئی ہیں۔

cc6fab74-fd0a-4b32-92dc-2b63094b395f_4x3_690x515.jpg




قوم لوط پرعذاب سے متعلق آیات بینات


تورات میں بیان کردہ روایات کے مطابق حضرت لوط ابراہیم علیہ السلام کے رشتے میں بھتیجے تھے۔ دونوں ایک ہی علاقے یعنی موجودہ رام اللہ کے قریب "بیت ایل" میں رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں حضرت ابراہیم اور حضرت لوط علیہ السلام ایک دوسرے سے دور ہوگئے اور اپنے اپنے مویشیوں کو لے چل دیے۔ حضرت لوط نے پانی وسبزے سے بھرپور مشرقی علاقے "ریانہ" کا رُخ کیا، جہاں پرانہوں نے "سدوم" اور "عمورہ" نامی شہر پائے۔ یہ دونوں شہر دریائے اردن کے کنارے کے پرواقع تھے۔ انہوں نے "سدوم" کو اپنا مسکن بنا لیا۔

087d6c99-d8e1-4fdd-99b0-0526b18d58bc_4x3_690x515.jpg

سدوم میں آنے والے عذاب کا تصوراتی خاکہ




دلچسپ بات یہ ہے کہ قوم لوط کے جس شہر کوآج امریکی ماہرین نے دریافت کرنے کے بعد اس کے دو حصے بتائے ہیں۔ آج سے چودہ صدیاں پیشتر قرآن نے بھی اس کے دو حصوں کی نشاندہی کی تھی۔ سورۃ "ھود" کی آیات میں قوم لوط کے شہر کے دو حصوں کا ذکر ہے جہاں قرآن نے "ادناہ" [زیریں] کے لفظ میں اس کی وضاحت کی ہے۔
حضرت لوط جب "سدوم" میں پہنچے تو وہاں کے لوگوں کو فواحشات میں ملوث پایا۔ پیغمبر نے انہیں اللہ کی طرف دعوت دی اور ان کی اصلاح کی کوشش شروع کردی۔ سورہ الشعراء میں ہے کہ حضرت لوط نے اپنی قوم کو کہا کہ " فاتقوا الله وأطيعون" [اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو] ، سورۃ الشعراء، آیت 163۔ مگر انہوں نے حضرت لوط کی بات ماننے سے انکار کردیا اور ان کا مقابلہ شروع کردیا۔ اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ قوم لوط کے جواب کا ذکر کرتے ہیں۔ "قالوا لئن لم تنته يا لوط لتكونن من المخرجين"[انہوں نے کہا کہ اے لوط اگر تو باز نہ آیا تو ہم تجھے یہاں سے نکال باہر کریں گے]۔ سورۃ الشعراء آیت 167۔

مگر لوط علیہ السلام اپنی بات پر قائم رہے اور کہا کہ "تأتون الفاحشة ما سبقكم بها من أحد من العالمين"[آپ لوگ ایک ایسی بے حیائی کے مرتکب ہو رہے ہیں جو تم سے پہلے پوری دنیا میں کسی نے نہیں کی]۔ سورۃ الاعراف۔ آیت 80۔ سورۃ العنکبوت ، آیت 28میں حضرت لوط کو اپنی قوم کو ان الفاظ میں مخاطب کرتے بتایا گیا۔ "انكم لتأتون الرجال وتقطعون السبيل وتأتون في ناديكم المنكر"۔ [کیا تم [شہوت رانی کے لیے] مَردوں کے پاس جاتے ہو اور ڈاکہ زنی کرتے ہو اور اپنی [بھری] مجلس میں ناپسندیدہ حرکتیں کرتے ہو]۔

اس کے جواب میں قوم لوط اپنے نبی کو چیلنج کرتی ہے کہ " إئتنا بعذاب الله إن كنت من الصادقين" اگرتو سچا پیغمبر ہے تو ہم پراللہ کا عذاب لا کردکھا]۔ سورہ العنکبوت ، آیت 29۔
سورۃ الشعراء میں ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام نے اللہ سے فریاد کی " رب نجني وأهلي مما يعملون" سورۃ الشعراء، آیت 169۔ [اے میرے پروردگار مجھے اور میرے اہل خانہ اس [برائی] سے نجات دے جس کا ارتکاب یہ لوگ کررہے ہیں]۔ اس پراللہ تعالیٰ نے فرشتے حضرت لوط کے پاس انہیں اطمینان دلانے کے لیے نازل کیے۔ فرشتوں نے حضرت لوط سے کہا کہ " وقالوا لا تخف ولا تحزن إنا منجوك"[آپ خوف زدہ نہ ہوں اور نہ غم کریں۔ آپ بچ جانے والوں میں ہیں]۔

سورۃ العنکبوت آیت
33۔ فرشتوں نے مزید بتایا کہ وہ کیا کرنے والےہیں۔ "قالوا إنا مهلكو أهل هذه القرية إن أهلها كانوا ظالمين"[ ہم اہل بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ ظالم ہیں]۔ العنکبوت، آیت 31۔ فرشتوں نے کہا کہ [ہم ا
"إنا منزلون على أهل هذه القرية رجزا من السماء بما كانوا يفسقون"ہم اسبستی پر اس کے مکینوں کے فسق وفجور کے باعث آسمان سے مصیبت نازل کرنے والے ہیں]۔ العنکبوت، آیت 34۔ سورۃ الھود میں ہے کہ "فلما جاء أمرنا جعلنا عاليها سافلها وأمطرنا عليها حجارة من سجيل منضود"[پھر جب ہمارا [عذاب] کا حکم آیا تو ہم نے بستی کو تل پٹ کرکے رکھ دیا اور اس پر پکی مٹی کے پتھروں کی بارش کی جو تہہ در تہہ گرتے رہے]۔ ھود آیت، 82۔ سورہ الحجر میں ہے کہ "فأخذتهم الصيحة مشرقين" [پس انہیں طلوع آفتاب کے ساتھ ہی سخت کڑک نے پکڑ لیا] الحجر، آیت 73۔ اور سورۃ العنکبوت میں آیت 35 میں مذکور ہے کہ "ولقد تركنا منها آية بيّنة لقوم يعقلون" [اور ہم نے اس [شہر] کی کچھ نشانیاں اہل خرد کے لیے باقی چھوڑ دیں]۔
تورات کی روایت کے مطابق قوم لوط پر آسمان سے آگ برسائی گئی۔ مگر قرآن کریم کی بیان کردہ روایات حالیہ تحقیق کے مطابق ہیں۔ کیونکہ اگر آگ کا عذاب نازل کیا گیا ہوتا تو اس شہر پرآج آگ کے آثار پائے جاتے۔ سورہ العنکبوت میں ہے کہ ایک پتھر[سیارہ] قوم پر لوط پر گرا۔ اس کے علاوہ بارش کے قطروں کی طرح اس پر پتھر برسائے گئے، جنہوں نے بستی کے اوپر کو نیچے کر دیا۔ پھر اس کے 35 صدیوں تک مٹی کی دبیز تہہ بچھا دی۔

http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...وم-لوط-کے-تباہ-شدہ-شہر-کے-کھنڈرات-دریافت.html



 
Last edited by a moderator:

yasir18

Councller (250+ posts)
In Islamic country, there should be capital punishment for these types of criminals because it is not just a sin, it is revolt against Allah and his nature.
 

Back
Top