قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونگےیا نہیں؟ پی سی بی نے پالیسی واضح کر دی

mohnsiah112.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والا کنیکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے جو مختلف سیشنز پر مشتمل تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ متحدہ ہو کر کھیلیں اور اپنے کپتانوں کو سپورٹ کریں، کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی کرکٹ فارمیٹ کا کوئی بھی کپتان ہو اسے تمام کھلاڑی سپورٹ کریں، جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے تو ہی کامیابی ممکن ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنیکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں لمبا کھیل سکتے ہیں اور اتحاد کا مظاہرہ بھی آپ نے ہی کرنا ہے

۔ کنیکشن کیمپ میں کپتانوں کو تبدیل نہ کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی سی بی کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اپنی کپتانی چھت جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو اتحاد یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔ کنیکشن کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی طرف سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ پر تحفظ کا اظہار کیا گیا ہے۔

کھلاڑیوں کا اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ڈیپارمنٹ میں رابطے کا فقدان ہے، دومیسٹک کرکٹ کے شعبے کا بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے کا فقدان ہے۔ کنیکشن کیمپ میں کوچز کی کھلاڑیوں سے علیحدہ ملاقات بھی کروائی گئی، کوچز سے کھلاڑیوں نے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضح پالیسی کے حوالے سے بات چیت کی۔
 

Back
Top