
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں ناقص کارکردگی کی وجہ ٹیم میں موجود تین الگ الگ گروپس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور ایکسپرٹس اس کی وجوہات کے حوالے سے اپنے تجزیات اور آراء کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔
اسی دوران بھارتی میڈیا رپورٹس میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی وجہ قومی ٹیم میں گروہ بندی کو قرار دیا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ایک دو نہیں بلکہ پورے تین دھڑے موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان نے الگ الگ گھڑے بنارکھے ہیں، بابراعظم ضرورت پڑنے پر ٹیم کی جانب سے ساتھ نا دینے پر ناراض ہیں جبکہ شاہین آفریدی کپتانی واپس لیے جانے کے فیصلے پر نالاں ہیں۔
جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بورڈ کیجانب سے کپتانی کیلئے ان کے نام پر غور نا کرنے پر ناخوش ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ محمد عامر اور عماد وسیم جیسے سینئر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کارکردگی تباہ کرنے کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا،ان دونوں کھاڑیوں کی ٹیم میں واپسی نے سب کو اچانک الجھن میں مبتلا کردیا،کیونکہ کپتان بابراعظم ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے خلاف تھے جبکہ ان دونوں کھلاڑیوں نے کافی لمبے عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیلی تھی، اس کے علاوہ عماد وسیم کی انجری کی خبریں بھی میڈیا کا حصہ بن چکی تھیں۔
ان دونوں کھلاڑیں نے حیران کن طور پر ورلڈ کپ کے بعد ایک بار پھر سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیم کے ڈریسنگ روم سے آنے والی خبروں کے مطابق بہت سے کھلاڑی آپس میں بات چیت بھی نہیں کرتے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی ٹیم میں دھڑے بندی کے حوالے سے ورلڈ کپ سے قبل ہی آگاہ تھے کیونکہ چیف سیلکٹر وہاب ریاض نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15pakkscckjsjjtrgruo.png