قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جنوبی افریقہ جانے سے انکار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1867216879095320897
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا، تاہم انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی طرح جیسن گلیسپی نے بھی وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کو مستقبل میں ذمہ داریاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔

ٹم نیلسن کو ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اپنے ساتھ لائے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ توسیع ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔
 

Back
Top