
سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عزت سے واپسی ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے دوران محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتاہوں ، اب تک پی سی بی کی نئی انتظامیہ میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، کوئی رابطہ ہوا تو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا سوچوں گا خود سے ریٹائر منٹ واپس نہیں لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میں خود ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کروں اور بورڈ حکام کہے کہ مجھے کھلانا نہیں ہے، عزت کےساتھ واپسی ہوگی تو ٹھیک ورنہ نہیں، میں اپنی فیملی کے ساتھ بہترین وقت گزار رہا ہوں اور زندگی کا بھرپور لطف اٹھارہا ہوں اور لیگ کرکٹ کھیل کر مزے لے رہا ہوں۔
ورلڈ کپ میں شکست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار حسن علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، حسن علی بہترین پاکستانی فیلڈرز میں شامل ہوتے ہیں، کیچز ڈراپ ہونا میچز کا حصہ ہیں ، اس کیچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کے پاس موقع تھا اگر اس وقت بھی اچھی گیند بازی کی جاتی تو ہم جیت سکتے تھے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ اس صورت میں ہی پاکستانی ٹیم کیلئے کھیلیں گے جب ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس کو فارغ کیا جائے گا۔ بعدازاں محمدعامر نے دوبارہ ٹیم میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی لیکن کرکٹ بورڈ نے انہیں ورلڈکپ ٹی 20 اور دیگر ہوم سیریز کیلئے نظرانداز کردیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-1233113s.jpg