
فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلیے ہمارے فوجی جائیں گے،مریم اورنگزیب
قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گا، خدمات انجام دینے کیلیے پاکستان نے اپنی فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کردی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کیلئے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی، قطر فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلیے پاکستان اپنے فوجی اہلکار بھیجے گا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ دوحہ اور اسلام آباد کےدرمیان طے پانے والے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے، پاکستانی وزیراعظم منگل کو قطر کےدورے پر جا رہے ہیں، قطرمیں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ شیڈول ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/Fida-qatar-pak-army.jpg