
لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے سخت اقدام اٹھالیا, قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر واکی ٹاکی اور پیجر لانے پر پابندی عائد کردی,قطر ایئر نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگادی۔
قطر ایئر لائن کے مطابق پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا
بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہوگی,پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہوگا۔
لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزاء تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے, معاملات پر تحقیقات جاری ہیں۔
لبنانی مشن برائے اقوام متحدہ نے کہا دھماکاخیز موادلبنان پہنچنےسے پہلےآلات میں رکھا گیا تھا,مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس ترجمان اور برطانوی وزیر خارجہ نے مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sjsj12h4.jpg