قطر،جاسوسی میں ملوث بھارتی نیوی کےسابق اہلکاروں کوسزائےموت سنائےجانےکاامکان

6indiaiinqatarar.jpg

قطر میں جاسوسی میں ملوث 8 بھارتی بحریہ کے سابقہ اہلکاروں کو الزامات ثابت ہونے کے بعد سزائے موت سنائے جانے کاامکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں مختلف عہدوں پر امتیازی خدمات سرانجام دینے والے 8 افراد کے خلاف گزشتہ 8 ماہ سے جاسوسی جیسے سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری تھیں،ا ن 8 افراد کو 3 مئی کو ہونےو الی عدالتی سماعت میں سزائے موت سمیت دیگر سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے۔


جن افراد پر جاسوسی کا مقدمہ چلایا گیا ان میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بریندرا کمار ورما، کیپٹن شاربھ واسشٹ، امیت ناگپال، پرنینڈو تیواری، سنجیو گپتا، سیلور راگیش اور ساگوناکر پاکالا شامل ہیں۔

بھارتی نیوی کے ان سابق افسران پرقطر میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان افراد سے دوران تفتیش الیکٹرانک شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں، گرفتار افراد ان بھارتی نیوی کے سابق افسران میں شامل تھے جنہیں داہرا گلوبل ٹیکنالوجیز نامی ایک کمپنی نے ایک حساس منصوبے کیلئے ہائر کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1652334910080704512
قطری حکومت نے جاسوسی میں ملوث کمپنی کو بند کرکے 75 ملازمین جن میں سے اکثریت کا تعلق بھارتی نیوی سے تھا کو فارغ کرکے اپنے ممالک جانے کی ہدایات دیدی گئی ہیں،اسرائیل کیلئے جاسوسی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا جنہیں اب سزائے موت سنائے جانے کاامکان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1652334921275396097
بھارتی خفیہ ایجنسیوں نےکا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں کی جانب سے قطری حکومت کو دی گئی معلومات قطر میں بھارتی جاسوسوں کی گرفتاری کا باعث بنی ہیں۔

 

Back
Top