
قرآن پڑھاتے ہوئے سعودی سکول کی استانی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں
عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں بچوں کو قرآن مجید پڑھانے کے دوران شیخہ المواش نامی معلمہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔ انہیں فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اس سے قبل ہی فوت ہو چکی تھیں۔
عرب خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر بنے ثانوی اسکول کی معلمہ شیخہ المواش بچوں کو قرآن مجید کا سبق پڑھاتے ہوئے گر گئیں جس پر طالبات نے پرنسپل کو آگاہ کیا تاہم پرنسپل کے پہنچنے سے قبل ہی دیگر اساتذہ پہنچ چکی تھیں جنہوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی۔
پرنسپل نے پہنچ کر ہنگامی طبی یونٹ طلب کیا جس نے بذریعہ ایمبولنس معلمہ شیخہ المواش کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔
مرحومہ شیخہ المواش کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی نماز روزے کی پابندی کرتی تھی اور جمعرات اور پیر کاروزہ لازمی رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی۔
ان کی ساتھی معلمات اور طلبا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش مزاج تھیں جو اپنی دیگر کولیگز کے ساتھ مسکراتے ہوئے چہرے اور طالبات کے ساتھ خوش مزاجی اور شفقت سے پیش آتی تھیں۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shikh1211.jpg